پشاوراورچارسدہ میں آپریشن،افغان باشندوں سمیت76افراد گرفتار

پشاوراورچارسدہ میں آپریشن،افغان باشندوں سمیت76افراد گرفتار
پشاوراورچارسدہ میں آپریشن،افغان باشندوں سمیت76افراد گرفتار

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور اور چارسدہ میں سرچ آپریشن کے دوران76سے زائد افراد گرفتارکر لیئے گئے۔پشاور میں پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں نے آپریشن کرتے ہوئے پچاس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔ پشاور کے علاقہ پھندو میں کارروائی کی گئی جس دوران متعدد افغان باشندے بھی گرفتار کئے گئے۔حکام کے مطابق گرفتار افراد سے بھاری اسلحہ بر آمد کر کے ضبط کر لیا گیا ہے۔سکیورٹی فورسزکو کارروائی کے دوران مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا لیکن پولیس نے مشتبہ افرا پر قابو پا لیا اور مزیدتحقیقات کیلئے انہیں مقامی تھانوں میں منتقل کردیا گیا ۔دوسری جانب چارسدہ کے علاقے نشاط میں پولیس نے سرچ آپریشن کیاجس میں 26مشتبہ افراد گرفتار کر لئے گئے۔سکیورٹی حکام کے مطابق گرفتار افراد سے 15 پستول ایک کلاشنکوف چھ رائفل اور 440راﺅنڈز برآمدہوئے ہیں جن کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔

مزید :

پشاور -