اشتعال انگیز کیس، ایم کیوایم رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں7 مئی تک توسیع

اشتعال انگیز کیس، ایم کیوایم رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں7 مئی تک توسیع
اشتعال انگیز کیس، ایم کیوایم رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں7 مئی تک توسیع

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اشتعال انگیز تقاریر میں معاونت کے کیس میں ایم کیوایم کے رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں7 مئی تک توسیع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں اشتعال انگیزتقاریرکیس کی سماعت ہوئی ۔ دوران سماعت ایم کیوایم رہنماخواجہ اظہار، وسیم اختر، قمرمنصوراوررو¿ف صدیقی عدالت کے روبرو پیش ہوئے ، چاروں رہنما عبوری ضمانت پر ہیں اور ان کیخلاف اشتعال انگیزتقاریرمیں معاونت کے مقدمات درج ہیں۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے چاروں رہنماوں کی عبوری ضمانت میں 7 مئی تک توسیع کردی جبکہ قائدایم کیوایم سمیت 15 سے زائدرہنما مقدمات میں مفرورہیں۔

مزید : کراچی /اہم خبریں