صبح ہوتے ہی لاہور کا پارہ 41 پر جا پہنچا ، آج سے پنجاب سمیت دیگر مقامات پر بارشوں کی توقع ہے : محکمہ موسمیات

صبح ہوتے ہی لاہور کا پارہ 41 پر جا پہنچا ، آج سے پنجاب سمیت دیگر مقامات پر ...
صبح ہوتے ہی لاہور کا پارہ 41 پر جا پہنچا ، آج سے پنجاب سمیت دیگر مقامات پر بارشوں کی توقع ہے : محکمہ موسمیات

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج (شام ) سے سوموارکے دوران فاٹا، خیبر پختونخواہ (پشاور،مالاکنڈ ، ہزارہ ،مردان،کوہاٹ،بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)،بالائی پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن )، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے فورکاسٹنگ آفیسر عمران احمد صدیقی کے مطابق ہفتہ سے اتوار کے دوران سبی ، بہاولپور،ڈی جی خان ،ملتان،ساہیوال،فیصل آباد، لاہور ،سکھر ، کوئٹہ اورژوب ڈویژن میں کہیں کہیں تیز /گرد آلود ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش جبکہ اتوار سے بدھ کے دوران بارشوں کے باعث مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید لینڈ سلا ئنڈینگ کا خدشہ ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران دن کے وقت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم آج شام / رات مالاکنڈ، ہزارہ،پشاور، مردان ، کوہاٹ ، بنوں ، ڈی آئی خان، کوئٹہ، قلات، ژوب، سبی، راولپنڈی ،سرگودھا،فیصل آباد، لاہور،گوجرانوالہ، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور ڈویژن، اسلام آباد ،فاٹا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز/گردآلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان اور سندھ میں کہیں کہیں تیز اور گردآلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سب سے زیادہ درجہ حرارت:رحیم یار خان ، دادو ، پڈعیدن ،سبی 44 ،سکھر ،جیکب آباد، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، موہنجو داڑو، نورپورتھل ، بہاولپور اور خانپور میں 43 جبکہ آج لاہور میں 41، کوئٹہ 28، پشاور 33، کراچی 35، اسلام آباد 34 اور جڑواں شہر راولپنڈی میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

مزید :

ماحولیات -اہم خبریں -