چین میں پھنسے مزید 28پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

چین میں پھنسے مزید 28پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
چین میں پھنسے مزید 28پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں لینڈ سلائیڈنگ اورخراب موسم کے باعث پھنسے ہوئے45 پاکستانیوں میں سے مزید 28پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔چین کے صوبے سنکیانگ میں لینڈ سلائیڈنگ اور خراب موسم کے باعث 45 پاکستانی پھنس گئے تھے۔ یہ پاکستانی سیاحت کی غرض سے چین گئے تھے جہاں وہ گزشتہ دو ہفتوں سے پھنسے ہوئے تھے۔ چند روز قبل9پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا تھا جبکہ اب آج مزید 28پاکستانیوں کی آمد کے بعد وطن پہنچنے والوں کی تعداد 37ہوگئی ہے۔پاکستانیوں کو چینی طیارے نے صبح 10بجے بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچایا۔پاکستانی شہریوں کوبے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد پہنچایا گیا جہاں ان افراد کے اہل خانہ نے انکااستقبال کیا۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں