شادی نہ ہونے پر عدالتی اہلکار اور لڑکی نے زندگی ختم کرلی

شادی نہ ہونے پر عدالتی اہلکار اور لڑکی نے زندگی ختم کرلی
شادی نہ ہونے پر عدالتی اہلکار اور لڑکی نے زندگی ختم کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساہیوال ( آن لائن) عدالتی اہلکار اور لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا لیں‘ دونوں دم توڑ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل جج کی عدالت کے ریڈر فریاد علی کا 19سالہ بیٹا سرکاری اہلمد محمد علی اور ایک وکیل کی خاتون کلرک علقہ شادی کرنا چاہتے تھے لیکن والدین اس شادی پر راضی نہ تھے۔ دونوں نے اپنی زندگی کے خاتمے کا فیصلہ کر کے احاطہ کچہری میں زہریلی گولیاں کھالیں۔ حالت غیر ہونے پر ریسکیو 1122 کے عملہ نے دونوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں دونوں دم توڑ گئے۔

مزید :

ساہیوال -