اقامہ کی خلاف ورزی پر غیرقانونی تارکین وطن کو جرمانہ دیئے بغیر نہیں جانے دینگے:کویتی وزیرداخلہ
کویت سٹی(ویب ڈیسک) کویت کے وزیرداخلہ شیخ خالدمحمدالصباح نے کہاہے کہ غیر قانونی تارکین وطن بھول جائیں کہ ان کو کسی قسم کی ملک بدرہونے کی چھوٹ یارعایت دی جائے گی اور نہ بغیر جرمانہ اداکئے ملک سے جانے دیاجائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسمبلی اجلاس میں سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کیا۔حالیہ کچھ عرصے سے عرب ممالک نے غیر قانونی تارکین وطن کے لئے اپنے قوانین بہت سخت کردئیے ہیں جس کی وجہ سے لوگ کافی پریشان ہیں۔