میرج بل کا اطلاق گھروں پر نہیں عوامی مقامات پر ہوگا: رانا ثناءاللہ

میرج بل کا اطلاق گھروں پر نہیں عوامی مقامات پر ہوگا: رانا ثناءاللہ
میرج بل کا اطلاق گھروں پر نہیں عوامی مقامات پر ہوگا: رانا ثناءاللہ

  

لاہور(ویب ڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ میرج بل کا اطلاق گھروں پر نہیں بلکہ عوامی مقامات پر ہوگا۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض چینلز میرج بل کے حوالے سے غلط خبریں نشر کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ون ڈش کی پابندی بھی گھروں میں ہونے والی تقریب پرعائد نہیں ہوگی۔ان کا کہنا تھاکہ جس عمارت یا گھر میں شادی ہورہی ہے اسے سجانے کی کوئی ممانعت نہیں لیکن سڑکوں، بازاروں اور پارکس میں سجاوٹ کی اجازت نہیں ہوگی۔رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ قانون کی غلط تشریح کی وجہ سے عوام میں تھوڑی سی بے چینی پائی جارہی تھی جسے دور کیا جانا ضروری تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ پنجاب اسمبلی نے شادیوں کے دوران نمود و نمائش پر پابندی عائد کردی۔بل کی منظوری کے بعد نکاح ، مایوں، مہندی، بارات اور ولیمہ میں مہمانوں کی صرف ایک ہی ڈش سے تواضع کی جائے گی جبکہ آتش بازی کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔قانون میں واضح کیا گیا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی پر 50 ہزار سے بیس لاکھ روپے تک کا جرمانہ ہوسکتا اور ایک ماہ تک حوالات کی سیر بھی کرائی جاسکتی ہے۔قانون کے تحت تقاریب کورات دس بجے تک لازمی ختم کرنا ہوگا۔

مزید :

لاہور -