سینیٹر مشاہد اللہ خان نے جوتوں سمیت کرسی پر بیٹھ کر نماز جمعہ ادا کی

سینیٹر مشاہد اللہ خان نے جوتوں سمیت کرسی پر بیٹھ کر نماز جمعہ ادا کی
سینیٹر مشاہد اللہ خان نے جوتوں سمیت کرسی پر بیٹھ کر نماز جمعہ ادا کی

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر مسلم لیگ (ن)کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر مشاہد اللہ خان پارلیمنٹ ہاﺅس کی مسجد میں سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔مقامی اخبار روزنامہ جنگ کے مطابق  سینیٹر مشاہد اللہ خان ایک کرسی پر بیٹھ کر نماز جمعہ ادا کررہے تھے تاہم انہوں نے اپنے جوتے نہیں اتارےا ور جوتوں سمیت کرسی پر بیٹھ کر نماز جمعہ کی ادائیگی کی۔ اس موقع پر موجود نمازیوں کی ایک بڑی تعداد مشاہد اللہ خان کو جوتوں سمیت نماز جمعہ کی ادائیگی کرتے دیکھ کر حیرت زدہ تھی اور اکثر یہ کہتے رہے کہ یہ ہمارے لیڈرز ہیں جن کو نماز پڑھنے کے آداب تک نہیں آتے۔

مزید :

اسلام آباد -