ورثا سے صلح، پھانسی گھاٹ کی طرف جاتے قاتل کی موت ایک گھنٹہ قبل ٹل گئی

ورثا سے صلح، پھانسی گھاٹ کی طرف جاتے قاتل کی موت ایک گھنٹہ قبل ٹل گئی
ورثا سے صلح، پھانسی گھاٹ کی طرف جاتے قاتل کی موت ایک گھنٹہ قبل ٹل گئی

  

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ویب ڈیسک) ایک گھنٹہ قبل ورثا سے صلح ہونے پر قتل کے جرم میں سزا پانے والے نوجوان کی پھانسی ٹل گئی۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاﺅں چک نمبر 338 گ ب کے محمد سلیم کے بیٹے محمد ندیم نے سال 2005ءمیں فیصل آباد میں دوران ڈکیتی سید ضمیر الحق شاہ کو قتل کردیا تھا جس پر عدالت نے اسے موت کی سزا سنائی تھی ۔ جمعہ کے روز مجرم کی سزا پر عمل درآمد کیلئے اسے پھانسی گھاٹ کی طرف لے جایا جارہا تھا تاہم عین موقع پر مجرم کے گھر والوں کی مقتول کے ورثا سے صلح ہوگئی اور عین موقع پر راضی نامہ پیش کردیا گیا۔ راضی نامہ پیش ہونے پر مجرم کی پھانسی کی سزا ٹل گئی ۔

مزید :

ٹوبہ ٹیک سنگھ -