وزیر اعظم سیالکوٹ سے لاہور تک موٹروے کا افتتاح بہت جلد کریں گے: خواجہ آصف

وزیر اعظم سیالکوٹ سے لاہور تک موٹروے کا افتتاح بہت جلد کریں گے: خواجہ آصف
وزیر اعظم سیالکوٹ سے لاہور تک موٹروے کا افتتاح بہت جلد کریں گے: خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف سیالکوٹ سے لاہور تک موٹروے کا افتتاح بہت جلد کریں گے۔
خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج کے پہلے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں میڈیکل کالج کا قیام لوگوں کا پرانا مطالبہ تھا جو پورا کردیا گیا ہے اور میڈیکل کالجز کے قیام کا سہرا وزیر اعلیٰ پنجاب کے سرجاتا ہے،علاقے میں تعلیم کے لیے مزید کالج اور یونیورسٹیاں قائم کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ شہر کی تقدیر بدلنا چاہتے ہیں جس کیلئے 11 ارب روپے کی لاگت سے سیالکوٹ رنگ روڈ کی تعمیر جاری ہے جبکہ گوجرانوالہ ، پسرور روڈ اور وزیر آباد روڈ پر کام جاری ہے ۔ بہت جلد وزیر اعظم نواز شریف سیالکوٹ سے لاہور تک موٹروے کا افتتاح کردیں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -