پانا ما لیکس معاملہ: عالمی رہنماﺅں نے ٹیکس گوشوارے ظاہر کر دیے

پانا ما لیکس معاملہ: عالمی رہنماﺅں نے ٹیکس گوشوارے ظاہر کر دیے
پانا ما لیکس معاملہ: عالمی رہنماﺅں نے ٹیکس گوشوارے ظاہر کر دیے

  

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) پانا ما لیکس معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے عالمی رہنماﺅں نے اپنے ٹیکس گوشوار ے ظاہر کر دیے۔

جیو نیوز کے مطابق پانا ما لیکس معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد آف شور کمپنیوں اور منی لانڈرنگ میں ملوث رہنماﺅں کی جانب سے استعفوں کا سلسلہ جاری ہے جس کو بھانپتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون ، امریکی صدر اوباما اور روسی صدرولادی میر پیوٹن نے اپنے ٹیکس گوشوارے ظاہر کر دیے ہیں ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

روسی صدر پیوٹن نے نہ صرف ٹیکس گوشوارے بلکہ اپنے اثاثے بھی ظاہر کر دیے ہیں جس کے مطابق پیوٹن کے اثاثوںمیں سااڑھے 4ہزارگز کا پلاٹ اور اپارٹمنٹس کے علاوہ 2نایاب گاڑیاں بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ روسی صدر پیوٹن اور روسی وزیر اعظم میدودیف کی بیرون ملک کوئی پراپرٹی نہیں۔ گوشواروں میں مزید کہا گیا ہے کہ پیوٹن کی 2014میں آمدنی ایک لاکھ15ہزارڈالر،2015میں ایک لاکھ33ہزار6سوڈالرہوئی جبکہ روسی وزیراعظم کی آمدنی میں پچھلے برس کے مقابلے میں9فیصداضافہ ہوا۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

بین الاقوامی -