پاک فوج نے کچے کے علاقے میں آپریشن کا چارج سنبھال لیا : آئی ایس پی آر

پاک فوج نے کچے کے علاقے میں آپریشن کا چارج سنبھال لیا : آئی ایس پی آر
پاک فوج نے کچے کے علاقے میں آپریشن کا چارج سنبھال لیا : آئی ایس پی آر

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج نے کچے کے علاقے میں چھوٹو گینگ کیخلاف جاری آپریشن کا چارج سنبھال لیا ۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج نے کچے کے علاقے میں جاری آپریشن کا چارج سنبھال لیا ہے اور رینجرز اور پولیس کی مدد سے پورے علاقے کا گھیراﺅ کر لیا گیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کچے میں آپریشن کیلے تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے اور آپریشن کے مقاصد کا حصول یقینی بنایا جائے گا جبکہ آپریشن کے دوران رینجرز اور پولیس پاک فوج کیساتھ ہو گی ۔

مزید : قومی /اہم خبریں