بھتیجے کی حقیقی چچی سے گن پوائنٹ پر زیادتی، ساتھیوں کی مدد سے اغوا

بھتیجے کی حقیقی چچی سے گن پوائنٹ پر زیادتی، ساتھیوں کی مدد سے اغوا
بھتیجے کی حقیقی چچی سے گن پوائنٹ پر زیادتی، ساتھیوں کی مدد سے اغوا

  

سرگودھا (ویب ڈیسک) خون سفید ہوگیا، زمین پھٹی نہ آسمان، سگے بھتیجے کی چچی سے اسلحہ کے زور پر زیادتی، بعدازاں دوستوں کی مدد سے اغوا کرکے لے گیا، 14 روز گزرنے کے باوجود ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں مقدمہ درج کرنے سے انکاری ہے۔

روزنامہ خبریں کے مطابق چک نمبر 52 شمالی کے  امام بخش نے کہا کہ میری شادی 11 سال قبل پرویز بی بی  سے ہوئی جس کے بطن سے میرا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ 2 اپریل  کو میرا سگا بھتیجا خرم شہزاد میری غیر موجودگی میں میرے گھر آیا اور اسلحہ کے زور پر میری بیوی سےجنسی زیادتی کی  اور بعدازاں اپنے دوستوں کی مدد سے اغوا کرکے لے گیا ۔

امام بخش نے بتایا کہ اس  نے وقوعہ کی بابت تھانہ جھال چکیاں درخواست گزاری لیکن دو ہفتے گزرنے کے باوجود پولیس مقدمہ درج کرنے سے انکاری ہے اور نہ ہیاس کی بیوی کو برآمد کرنے کیلئے ملزم کے خلاف کارروائی شروع کی ہے ۔ اس نے ڈی پی او ، ڈی سی او ، کمشنر سرگودھا اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے  فوری طور پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

سرگودھا -