موسم گرم ہوگیا، رواں ماہ کے آخری ہفتہ میں بارشوں کا امکان

موسم گرم ہوگیا، رواں ماہ کے آخری ہفتہ میں بارشوں کا امکان
موسم گرم ہوگیا، رواں ماہ کے آخری ہفتہ میں بارشوں کا امکان

  

لاہور (ویب ڈیسک) موسم کے تیور بگڑنے لگے، درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہونے لگا تاہم  اپریل کے آخری ہفتے میں بارشیں ہوسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34  جبکہ کم سے کم 25 ڈگری سنٹی گریڈ تک رہا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 30 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور شہر میں دن کے اوقات میں پانچ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی رہیں موسم خشک اور گرم ہونے کی وجہ سے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ اپریل کے آخری ہفتے میں بارشیں متوقع ہیں جس سے گرمی کا زور ٹوٹے گا۔

مزید :

ماحولیات -