ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ سے ہٹا دی گئیں

ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ سے ہٹا دی گئیں
 ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ سے ہٹا دی گئیں

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاناما لیکس کا دباﺅ یا کوئی اور معاملہ، الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دیں۔ الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے جمع کرائے گئے مالی سال 2013-14ء  کے اثاثوں کے گوشوارے اپنی ویب سائٹ پر ڈال رکھے تھے کہ جمعہ کو اچانک ہی انہیں ہٹا دیا گیا۔ مقامی اخبار کے مطابق پاناما لیکس کے انکشافات کے بعد سے الیکشن کمیشن پر ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں سے متعلق دباﺅ بڑھنے لگا تھا جس کی وجہ سے تفصیلات ویب سائٹ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اور اب 2015ء کے اثاثوں کی تفصیلات بھی ویب سائٹ پر جاری نہیں کی جائیں گی۔ مقامی اخبار کے مطابق جب اس حوالے سے ترجمان الیکشن کمیشن ثریا جمال سے رابطہ کیا تو انہوں نے بھی اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ سے ہٹائے جانے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔

مزید : اسلام آباد