ڈاکو شادمان میں منی چینجر سے 50لاکھ ڈالر لیکر فرار

ڈاکو شادمان میں منی چینجر سے 50لاکھ ڈالر لیکر فرار
ڈاکو شادمان میں منی چینجر سے 50لاکھ ڈالر لیکر فرار

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے علاقے شادمان میں ڈاکو منی چینجر سے50 لاکھ ڈالر لیکر فرار ہوگئے۔

اے آر وائے نیوز کے مطابق موٹر سائیکل سوار ڈاکوﺅں نے شادمان میں قائم منی چینجر پر دھاوا بول دیا اور منظم کارروائی کرتے ہوئے چند ہی منٹوں میں 50لاکھ ڈالر لیکر فرار ہو گئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکوﺅں نے عملے کو یرغمال بنا کر کارروائی کی تاہم واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور سکیورٹی گارڈز اور عملے سے پوچھ گچھ کی ۔ اس کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمرے کی ریکارڈنگ بھی حاصل کر لی گئی ہے جس سے ڈاکوﺅں کی شناخت اور کارروائی کے بارے میں پتہ چلنے میں مدد ملے گی ۔

مزید :

لاہور -