محبت کی شادی کرنے والے شخص کو 10 ہزار جرمانہ

محبت کی شادی کرنے والے شخص کو 10 ہزار جرمانہ
محبت کی شادی کرنے والے شخص کو 10 ہزار جرمانہ

  

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے محبت سے شادی کرنے والی بیوی کی بازیابی کیلئے شوہر کی جانب سے دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے لڑکی کو اس کی ماں کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی ، عدالت نے درخواست گزار کو جھوٹی درخواست دائر کرنے پر دس ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔ لاہور لائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان نے کیس کی سماعت کی ۔ درخواست گزار غلام مصطفیٰ نے عدالت کو بتایا کہ اس نے سعدیہ نامی لڑکی سے پسند کی شادی کی مگر بعد میں اس کے والد ین نے اسے زبردستی اپنے پاس رکھا ہوا ہے۔ غلام مصطفی نے عدالت سے استدعا کی کہ اس کی بیوی بازیاب کرانے کا حکم دیا جائے۔ عدالتی حکم پر سعدیہ نامی لڑکی اپنی والدہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئی اور عدالت کو آگاہ کیا کہ غلام مصطفی نامی شخص اسے زبردستی ورغلا کر اپنے ساتھ لے گیا تھا، وہ اب اس شخص کے ساتھ نہیں جانا چاہتی۔ جس پر عدالت نے منڈی بہاﺅالدین کی رہائشی سعدیہ نامی لڑکی کو اس کی ماں کے ساتھ جانے کی اجازت دیتے ہوئے حبس بیجا کی درخواست مسترد کر دی ۔ عدالت نے غلط بیانی سے کام لینے پر درخواست گزار کو دس ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔

مزید :

لاہور -