پنجاب حکومت نے پولیس کو تباہ کردیا:عمران خان

پنجاب حکومت نے پولیس کو تباہ کردیا:عمران خان
پنجاب حکومت نے پولیس کو تباہ کردیا:عمران خان

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت پولیس کو سیاسی انتقام لینے کیلئے استعمال کرتی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرچیئرمین تحریک انصاف نے پنجاب حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کو میرٹ کا خاتمہ کرکے اور سیاسی بنا کر تباہ کردیا گیاہے۔پولیس میں سیاسی مداخلت کے باعث پروفیشنلزم ختم ہوگیاہے جس کانتیجہ راجن پور آپریشن میں پولیس اہلکارو ںکو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔انہوں نے کہاپنجاب پولیس کے مقابلے میں خیبر پختونخواکی پولیس غیر سیاسی ،پروفیشنل اور مکمل میرٹ پر بنی ہے جس کے اہلکار قومی ٹیسٹنگ سروس(این ٹی ایس)پاس کرنے کے منتخب ہوئے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -