دہشتگردی سے مقابلہ امریکہ اور خلیجی ممالک میں معاہدہ طے پاگیا

دہشتگردی سے مقابلہ امریکہ اور خلیجی ممالک میں معاہدہ طے پاگیا
دہشتگردی سے مقابلہ امریکہ اور خلیجی ممالک میں معاہدہ طے پاگیا

  

واشنگٹن (ویب ڈیسک) دہشتگردی کی لعنت سے نمٹنے کیلئے امریکہ اور خلیجی ممالک کے درمیان باہمی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا۔ وائٹ ہاﺅس سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ واشنگٹن اور خلیج تعاون کونسل کے درمیان دہشتگردی کیخلاف ملکر لڑنے ، کونسل کے ممبر ممالک کی دفاعی صلاحیت کو بہتر بنانے اور خلیجی ملکوں کی بیلسٹک دفاعی ضروریات پوری کرنے سے اتفاق کیا گیا ہے۔ امریکہ نے خلیجی ملکوں کے ساتھ باہمی تعاون کی یقین دہانی ایک ایسے وقت میں کرائی ہے جب آئندہ ہفتے امریکہ اور خلیج کونسل کے سربراہ سعودی عرب میں ایک اہم اجلاس میں ملاقات کرنے والے ہے۔

مزید : بین الاقوامی