سعودی عرب : مزید 400 غیر مسلم خواتین کا قبول اسلام

سعودی عرب : مزید 400 غیر مسلم خواتین کا قبول اسلام
سعودی عرب : مزید 400 غیر مسلم خواتین کا قبول اسلام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(اے پی پی) سعودی عرب میں گزشتہ چار ماہ کے دوران 400 غیر مسلم خواتین نے اسلام قبول کیا۔ جمعہ کو سعودی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق اسلام قبول کرنے والی خواتین کے اعزاز میں امام محمد بن سعود اسلامک یونیورسٹی سٹڈی سنٹر میں تقریب ہوئی جس میں امام محمد بن سعود اسلامک یونیورسٹی کی انڈر سیکرٹری زینب بنت عبداللہ نے شرکت کی۔ انہوں نے اپنے مختصر خطاب میں اللہ تعالیٰ کا پیغام دنیا بھر میں پھیلانے کیلئے انفرادی اور اجتماعی ذمہ داریاں پوری کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید :

عرب دنیا -