انصاف نہ ملنے پر خاتون نے عدالت کو آگ لگادی

انصاف نہ ملنے پر خاتون نے عدالت کو آگ لگادی
 انصاف نہ ملنے پر خاتون نے عدالت کو آگ لگادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساہیوال (اے این این ) چیچہ وطنی میں مبینہ طورپر انصاف نہ ملنے پر خاتون نے پٹرول چھڑک کر علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت کو آگ لگا دی ، پولیس اہلکار تشدد کے بعد گھسیٹتے ہوئے خاتون کو تھانے لے گئے ، مبینہ ملزمہ کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ، پولیس کے مطابق چیچہ وطنی کے علاقہ اقبال نگر کی رہائشی خاتون ناصرہ پروین نے تھانہ کسووال کے ایس ایچ او سمیت متعدداہلکاروں کیخلاف گھر میں گھس کر تشدد کا مقدمہ درج کروا رکھا ہے جو بعدازاں خارج کر دیا گیا، ملزمہ نے عدالت میں پیش ہو کر کہا کہ اس کے ساتھ انصاف نہیں ہوا اور پٹرول کی بوتل نکال کر عدالت کو آگ لگا دی، سول جج اور عدالتی اہلکاروں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی، تھانہ سٹی کے مرد پولیس اہلکاروں نے خاتون کو احاطہ کچہری میں ہی تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے گھسیٹتے ہوئے تھانے لے گئے جہاں اس کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے عدالت کے اندر خودکشی کی بھی کوشش کی ہے۔

مزید :

ساہیوال -