مردان سے پولیس کی وردی میں ملبوس ڈاکو 5ساتھیوں سمیت گرفتار، اسلحہ برآمد
مردان(مانیٹرنگ ڈیسک ) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مردان میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس کی وردی میں ملبوس ڈاکو اور اس کے پانچ ساتھیوں کو گرفتار کر لیا۔
اے آر وائے نیوز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مردان سے چھ ڈاکوﺅں کو گرفتار کیا ہے جن میں سے ایک نے پولیس کا یونیفارم پہن رکھا تھا ۔ گرفتار ڈاکوﺅں کے قبضے سے 2 کلاشنکوف ، 2 رائفلیں اور لاکھوں روپے نقدی برآمد ہوئے ہیں اور انہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔