انٹرنیشل ہاکی فیڈریشن نے چیمپیئنز ٹرافی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا

انٹرنیشل ہاکی فیڈریشن نے چیمپیئنز ٹرافی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا
انٹرنیشل ہاکی فیڈریشن نے چیمپیئنز ٹرافی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے چیمپئنزٹرافی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

اے آر نیوز کے مطابق بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن نے چیمپئنز ٹرافی ختم کرکے گلوبل ہاکی لیگ کروانے کا فیصلہ کیا ہے اور اب 2019 سے چیمپئنز ٹرافی کی جگہ ورلڈ ہاکی لیگ کے مقابلے ہوں گے۔ہاکی کے دوسرے بڑے ٹورنامنٹ چیمپئنزٹرافی کا سفر ختم ہونے کو ہے اور 2018کا ایونٹ چیمپئنزٹرافی کا آخری ایڈیشن ہوگا ایف آئی ایچ نے چیمپئنز ٹرافی کی جگہ گلوبل ہاکی لیگ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف آئی ایچ کے صدر لیانڈرو نیگری کا کہنا ہے کہ جدید ہاکی کے مطابق تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔ گلوبل ہاکی لیگ میں سات ٹیمیں شرکت کریں گی جو ہوم اینڈ اوے بنیاد پرمیچ کھیلیں گی۔ہاکی چیمپئنز ٹرافی 1978 میں پاکستان نے شروع کی تھی جو ورلڈ کپ کے بعد ہاکی کا دوسرا بڑا ٹورنامنٹ ہے لیکن 2018 کے بعد یہ ایونٹ ماضی کا حصہ بن جائیگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کو ختم کرنے کا فیصلہ سپانسر نہ ملنے کی وجہ سے کیا گیا ہے ۔

مزید : کھیل