24اپریل کو پی ٹی آئی جلسے میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے: وزارت داخلہ نے انتظامیہ کو ہدایت کر دی

24اپریل کو پی ٹی آئی جلسے میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے: وزارت داخلہ نے انتظامیہ کو ...
24اپریل کو پی ٹی آئی جلسے میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے: وزارت داخلہ نے انتظامیہ کو ہدایت کر دی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے بالآخر پاکستان تحریک انصاف اور اسلام آباد انتظامیہ کے درمیان جلسے کے حوالے سے جاری کشمکش ختم کرا دی ۔

اے آر وائے نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایت کر دی ہے کہ 24 اپریل کو پی ٹی آئی کے جلسے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالی جائے ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے تاہم پی ٹی آئی سے ضمانت لی جائے کہ شرکاءجلسے کے اختتام کے بعد پر امن طور پر منتشر ہو جائیں گے ۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی کی جانب سے یقینی بنایا جائے کہ جلسے کی وجہ سے لوگوں کے معمولات زندگی متاثر نہیں ہونگے ۔

مزید :

قومی -