ذمہ داری ملی تو پاکستان کی کرکٹ کیلئے حاضر ہوں: صدر آئی سی سی
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر آئی سی سی ظہیر عباس نے انضمام الحق کے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر بننے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنی خدمات بھی پی سی بی کو پیش کردیں۔
اپنے ایک بیان میں ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ انضمام ذمہ داریاں سنبھالتے ہیں تو یہ پاکستان کی کرکٹ کیلئے اچھا ہوگا اور کرکٹ اوپر جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے کوئی بھی ذمہ داری ملی تو پاکستان کی کرکٹ کیلئے حاضر ہوں ۔ آئی سی سی کا صدر رہتے ہوئے 2 عہدے رکھ سکتا ہوں اور اس حوالے سے آئی سی سی کی جانب سے کوئی پابندی نہیں ہے۔