پانا ما لیکس پی ٹی آئی کا ذاتی معاملہ نہیں ، چیف جسٹس کی سربراہی مٰیں تحقیقات چاہتے ہیں :شاہ محمود قریشی

پانا ما لیکس پی ٹی آئی کا ذاتی معاملہ نہیں ، چیف جسٹس کی سربراہی مٰیں تحقیقات ...
پانا ما لیکس پی ٹی آئی کا ذاتی معاملہ نہیں ، چیف جسٹس کی سربراہی مٰیں تحقیقات چاہتے ہیں :شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں پانا مالیکس کاشور مچ چکا ہے اور تحقیقات کا آغاز ہوچکا ہے اس لئے پاکستانی عوام بھی پانا ما لیکس معاملے پر حقائق جاننا چاہتی ہے ۔ پانا ما لیکس پی ٹی آئی کا ذاتی معاملہ نہیں ، چاہتے ہیں کہ چیف جسٹس کی سربراہی مٰیں تحقیقات کی جائیں۔

اسلام آباد میں سپریم کورٹ بار کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پانا ما لیکس معاملے پر وکلاءسے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے اور انہیں مزید بہت کچھ پتا چلا ہے جو عمران خان کی وطن واپسی پر انکے سامنے رکھا جائے گا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وکلاءبرادری پانا ما لیکس معاملے پر ہماری رہنمائی کر سکتی ہے کیونکہ اس اہم ایشو پر پاکستان تحریک انصاف اور سپریم کورٹ بار کا موقف ایک ہے ۔ ہم کسی پر کیچڑ اچھالنا نہیں چاہتے مگر یہ چاہتے ہیں کہ پاکستانی قوم کے سامنے سچ لایا جائے ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اور سپریم کورٹ بار وزیر اعظم کے تجویز کردہ کمیشن کو مسترد کرنے پر متفق ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں کمیشن قائم کیا جائے ۔ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پانا ما لیکس پاکستان تحریک انصاف کا ذاتی معاملہ نہیں ہے ، قوم کی دولت لوٹ کر باہر بھیجی گئی ہے جس پر خاموش نہیں رہا جا سکتا ۔18اپریل کو عمران خان واپس آئیں گے تو ان سے مزید مزشاور ت ہو گی۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

قومی -