انسانی تاریخ کا مکروہ ترین کاروبار،قبروں سے نکال کر مردوں کی فروخت کا انکشاف

انسانی تاریخ کا مکروہ ترین کاروبار،قبروں سے نکال کر مردوں کی فروخت کا ...
انسانی تاریخ کا مکروہ ترین کاروبار،قبروں سے نکال کر مردوں کی فروخت کا انکشاف

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)انسانی تاریخ کا مکروہ ترین کاروبار لاہور کے قبرستانوں میں ہورہا ہے جہاں قبرستانوں میں دفن مردوں کی خرید وفروخت کا مکروہ دھندہ جاری ہے۔نجی ٹی وی پر چلنے والی ایک رپورٹ کے مطابق لاہور کے قبرستانوں میں سے لاشوں کے نکال کر انکے اعضا کو فروخت کیا جارہا ہے۔گورکن مافیا ہر دوسرے قبرستان میں سے لاشوں کو نکال کر انکی بے حرمتی کر رہا ہے۔مردوں کے بالوں ،ناخن اور دیگر اعضا کے خریداروں میں سے بیشتر افراد جادو ٹونے جیسے معاملات میں بھی ملوث پائے جاتے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ میں اس پیشے سے وابستہ ’درندہ صفت تاجروں ‘سے ہونے والی بات چیت بھی دکھائی گئی ہے جس میں وہ ڈھٹائی کیساتھ خریدوفروخت کا اعتراف کر رہے ہیں ۔ویڈیو میں ایسے شخص کا کہنا تھا کہ مردوں کو قبروں سے نکالنے سے پہلے ہم اس بات کا خیال رکھتے ہیں کہ کوئی ہمیں دیکھ نہ لے ۔رپورٹ میں قبرستانوں کے نام ظاہر نہیں کیئے گئے تاکہ جن کے پیارے وہاں دفن ہیں انہیں جذباتی اذیت نہ پہنچے۔البتہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ مکروہ دھندہ تقریبا ہر دوسرے قبرستان میں ہو رہا ہے۔

مزید : لاہور /اہم خبریں