کچھ لوگ را سے پیسے لیکر بلوچ نوجوانوں کو بہکا رہے ہیں:وزیراعلیٰ بلوچستان

کچھ لوگ را سے پیسے لیکر بلوچ نوجوانوں کو بہکا رہے ہیں:وزیراعلیٰ بلوچستان
کچھ لوگ را سے پیسے لیکر بلوچ نوجوانوں کو بہکا رہے ہیں:وزیراعلیٰ بلوچستان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ را سے پیسے لیکر نوجوانوں کو بہکا رہے ہیں۔انگلینڈ اور سوئٹرزرلینڈ میں بیٹھ کر بلوچستان کے فیصلے نہیں کیئے جا سکتے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے وزیراعلیٰ نے بیرون ممالک سے ہونے والی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کچھ لوگ بھارتی خفیہ ایجنسی را سے پیسے لیکر بلوچ نوجوانوں کو بہکا رہے ہیں۔نواب ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ باہر بیٹھ کر تقریریں کرنے والے پاکستان کے وارث نہیں۔ملک کی ترقی میں بچوں کی قربانی شامل ہے۔انہوں نے کہا جس طرح کی آزادی پاکستان میں ہے ایسی کہیں بھی نہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان ک فیصلے بیرون ملک سے نہیں کیئے جاسکتے، براہمداغ بگٹی کو بلوچستان آکر سیاست میں حصہ لینا چاہئے۔دوسری جانب کمانڈر سدرن کمان لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا کہنا تھا کہ ثنا اللہ زہری پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے،پاکستان کو اسلامی اور فلاحی ریاست بنائیں گے