نواز شریف ، کلبھوشن یادیو کے معاملے پر بھارتیوں سے ملاقات کیلئے روس گئے: مبشر لقمان

نواز شریف ، کلبھوشن یادیو کے معاملے پر بھارتیوں سے ملاقات کیلئے روس گئے: مبشر ...
نواز شریف ، کلبھوشن یادیو کے معاملے پر بھارتیوں سے ملاقات کیلئے روس گئے: مبشر لقمان

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف پاکستان سے لندن جاتے ہوئے کلبھوشن یادیو کے معاملے پر بھارتیوں سے ملاقات کیلئے روس گئے تھے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں انکشاف کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی طرف سے کہا گیا کہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر روس کے دارالحکومت ماسکو میں طیارہ روکنا پڑے گاحالانکہ میاں نواز شریف جو طیارہ استعمال کرتے ہیں وہ پاکستانی عوام کو فی گھنٹہ 10 سے 12 ہزار ڈالر میں پڑتا ہے اور اس طیارے کی خصوصیت اتنی ہے کہ وہ بغیر رکے لاہور سے براہ راست نیو یارک پہنچ سکتا ہے جبکہ ساڑھے 6 گھنٹے میں لندن پہنچ جاتا ہے۔

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ماسکو ایئرپورٹ پر میاں نواز شریف نے اس لیے قیام کیا کیونکہ وہاں پر ان سے کچھ بھارتی لوگوں نے خفیہ ایجنسی ”را“ کے حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کے معاملے پر ملاقات کرنی تھی۔ گزشتہ دنوں کلبھوشن یادیو کے تین ساتھی پکڑے گئے ہیں جبکہ اس کا ایک ساتھی اسلام آباد ایئرپورٹ پر بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے پکڑاگیاہے لیکن حیرت ناک بات یہ ہے کہ وزیر اعظم ، وزارت خارجہ اور وزارت اطلاعات بھی اس پر پر اسرار طور پر خاموش ہیں۔

Nawaz Sharif Went To Moscow To Meet Some... by ayaz18

مزید : لاہور /اہم خبریں