حکومت پاکستان کو علم پر مبنی معیشت میں تبدیل کرنے کیلئے پرعزم ہے:سیکرٹری خزانہ

حکومت پاکستان کو علم پر مبنی معیشت میں تبدیل کرنے کیلئے پرعزم ہے:سیکرٹری ...
حکومت پاکستان کو علم پر مبنی معیشت میں تبدیل کرنے کیلئے پرعزم ہے:سیکرٹری خزانہ

  

 واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک )سیکرٹری خزانہ نے کہا کہ حکومت ملک بھر کے سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کو ڈیجیٹلائز کرکے پاکستان کو ایک علم پر مبنی معیشت میں تبدیل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔پاکستان مختلف اقدامات کے ذریعے زیادہ سے زیادہ عالمی رابطوں کو فروغ دے رہا ہے تاکہ ملک کو ایک علم پر مبنی معیشت میں تبدیل کیا جاسکے۔سرکاری ریڈیو کے مطا بق سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود خان نے یہ بات واشنگٹن میں عالمی رابطہ اقدامات کی ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے پائیدار ترقیاتی اہداف کے لئے طے کردہ ایجنڈے کے تحت مقرر کردہ قواعدوضوابط اور اہداف کے لئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔سیکرٹری خزانہ نے 2020 تک دنیا بھر کے ڈیڑھ ارب اضافی لوگوں کو انٹرنیٹ تک رسائی فراہم کرنے کے لئے عالمی رابطہ اقدامات شروع کرنے پر امریکی حکومت کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے پروگرام ویڑن2025 کے تحت ملک بھر کے سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کو ڈیجیٹلائز کر کے پاکستان کو ایک علم پر مبنی معیشت میں تبدیل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

مزید :

قومی -