حکومت شرح خواندگی بہتر بنانے کیلئے کوششیں کررہی ہے:گورنرپنجاب
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک )گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ تعلیم کی ترقی کیلئے متعدد اقدامات کئے گئے۔ حکومت شرح خواندگی اور تعلیم کا معیار بہتر بنانے کیلئے انتھک کوششیں کر رہی ہے۔وہ ہفتہ کے روز پیرمہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں سترھویں جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کی ترقی کیلئے متعدد نئے اقدامات کئے گئے ہیں جس سے عوام سماجی واقتصادی طور پر ترقی کریں گے۔