بھارت اور فرانس میں جدید طیاروں کی ڈیل حتمی مرحلے میں پہنچ گئی

بھارت اور فرانس میں جدید طیاروں کی ڈیل حتمی مرحلے میں پہنچ گئی
بھارت اور فرانس میں جدید طیاروں کی ڈیل حتمی مرحلے میں پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت فرانس سے ہزار کروڑ روپے کےجنگی جہاز خریدے گا .فرانس اور بھارت کے حکام جدید فرانسیسی جنگی طیارے رافیل کی ڈیل کو حتمی شکل دینے کے قریب پہنچ گئے ۔ بھارت اِس ڈیل کے تحت چھتیس رافیل جنگی جہاز حاصل کر سکے گا۔ رواں برس فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ کے بھارتی دورے کے بعد سے دونوں ملکوں کے اہلکار اِس اہم سٹرٹیجک ڈیل کو مکمل کرنے کے سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔اس ڈیل کی مالیت نو بلین ڈالر ہے۔ بھارت فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی دساو کے 126رافیل جنگی طیارے خریدنے میں دلچسپی رکھتی تھی لیکن بعض تکنیکی اور دوسری وجوہات کے باعث یہ تعداد اب 36 تک محدود کر دی گئی ہے۔