پولیس شہر قائد سے سٹریٹ کرائمزکے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے :وزیرداخلہ سندھ

پولیس شہر قائد سے سٹریٹ کرائمزکے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے :وزیرداخلہ ...
پولیس شہر قائد سے سٹریٹ کرائمزکے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے :وزیرداخلہ سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ شہر قائد میں مارکیٹوں اورتجارتی مراکزمیں کمیونٹی پولیسنگ کا آغاز کیا جائے جبکہ پولیس سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اداخلہ سندھ سہیل انور سیال کی زیر صدرات امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں آئی جی سندھ،کراچی پولیس چیف اور سی پی ایل سی چیف سمیت دیگراعلی ٰحکام نے شرکت کی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ سٹریٹ کرائمز میں ملوث گروہوں کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیے جائیں تاکہ شہر سے جرائم کا خاتمہ کیا جا سکے ۔انہوں نے آئی جی پولیس کو سی پی ایل سی کے ساتھ رابطوں کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔

مزید :

کراچی -