انضمام الحق کی بطور چیف سلیکٹر تقرری خوش آئند ہے،سابق کپتان کسی کے دباو میں نہیں آئیں گے:محمد یوسف
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق قومی کرکٹر محمد یوسف نے کہا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے انضمام الحق کو چیف سلیکٹر بنائے جانے کا فیصلہ خوش آئندہے،سابق کپتان کسی کے دباﺅ میں آنے والے نہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق قومی بلے باز محمد یوسف کا کہنا تھا کہ سابق کپتان انضمام الحق درست کو درست اور غلط کو غلط کہتے ہیں اور وہ ٹیم کا نتخاب کرتے ہوئے بھی ایسا ہی کریں گے کیونکہ انضمام الحق کسی کے دباﺅ میں آنے والی شخصیت نہیں ہیں۔محمد یوسف کا مزید کہنا تھا کہ اگر ڈومیسٹک کرکٹ سے اچھے لڑکے سامنے آئیں گے توچیف سلیکٹر کا کام آسان ہو جائے گا ۔