شہنشاہ جذبات دلیپ کمار پہلے سے بہتر ہیں ان کی صحت کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبروں میں صداقت نہیں:سائرہ بانو
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلموں کے لیجنڈ اداکار اور شہنشاہ جذبا ت یوسف خان المعروف دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو کا کہنا ہے کہ دلیپ کمار کی صحت کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبروں میں صداقت نہیں ،ان کی طبی حالت اب مستحکم اور ان کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔
دلیپ کمار کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ان کی صحت کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے سائرہ بانو کا کہنا تھا کہ دلیپ صاحب کو 15اپریل کی رات تیز بخار اور سینے میں انفیکشن کی وجہ سے ہسپتال داخل کرانا پڑا ،ڈاکٹرز نے صحت میں تیزی سے بہتری کے لئے اینٹی بائیوٹک لینے کا مشورہ دیا گیا جس کی بنا پر انہیں ہسپتال میں منتقل کیا گیا ،اب ان کی صحت بہتر ہو رہی ہے اور خدا کے فضل سے وہ مستحکم ہیں، ڈاکٹرز ان کا پورا خیال رکھ رہے ہیں اور وہ آئی سی یو میں نہیں بلکہ ہسپتال کے ایک پرائیویٹ کمرے میں ہیں ،آئی سی یو میں ان کے داخلے کی تمام خبریں غلط اورافواہ ہیں ۔