پاناما لیکس ,سرمد جلال عثمانی کا نام عجلت میں لیا گیا،مسترد کرتے ہیں :شاہ محمود قریشی

پاناما لیکس ,سرمد جلال عثمانی کا نام عجلت میں لیا گیا،مسترد کرتے ہیں :شاہ ...
پاناما لیکس ,سرمد جلال عثمانی کا نام عجلت میں لیا گیا،مسترد کرتے ہیں :شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت نے پاناما لیکس  پر  سرمد عثمان جلالی کو تحقیقاتی کمیشن کا سربراہ بنانے کا اعلان عجلت میں کیا ہے ،ایسے کسی کمیشن کو نہیں مانتے ۔
دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماءشا ہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس معاملے پر پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کا ایک موقف ہے ،حکومت کا رویہ مناسب نہیں ہے ،معاملے کو انا کا مسئلہ بنانے کی بجائے اس کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہیے۔حکومت نے سرمد جلال عثمانی کا نام کمیشن کے سربراہ کے طور پر انتہائی عجلت میں فائنل کیا ہے ،وہ کسی ایسے کمیشن کو نہیں مانتے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس کی سربراہی میں آزاد کمیشن بنایا جائے ۔

مزید :

قومی -