اتنی گرمی کہ فرش پر ہی انڈہ پکالیا

اتنی گرمی کہ فرش پر ہی انڈہ پکالیا
اتنی گرمی کہ فرش پر ہی انڈہ پکالیا

  

حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تپتی دھوپ اور گرم موسم میں فرش پر انڈہ پکانے کی بات سننے میں تو عجیب لگتی ہے لیکن بھارتی ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی خاتون کی فرش پر انڈہ پکانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں حالیہ دنوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے،پارہ اس قدر چڑھ چکا ہے کہ ریاست تلنگانہ کے علاقہ ’ کریمناگر‘ کی رہائشی خاتون نے فرش کو ہی چولہے میں بدل دیا اور تپتے سورج تلے فرش پر انڈہ ڈال کر آملیٹ بنا ڈالا۔ گرمی کی شدت کا اندازہ ویڈیو سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ خاتون کس طرح انڈہ پھینٹ کر فرش پر ڈالتی ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے انڈہ پک کر تیار ہو گیا ۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ تلنگانہ میں درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر چکا ہے۔اور  تلنگانہ میں شدید گرمی اور ہیٹ سٹروک کے باعث 35افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور حکام کی جانب سے  آنے والے دنوں میں بھی موسم  بدستور گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے  ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -