تحریک انصاف نے پاناما لیکس اور قومی معاملات پر حکمت عملی تیار کرنے کے لیے 27رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

تحریک انصاف نے پاناما لیکس اور قومی معاملات پر حکمت عملی تیار کرنے کے لیے ...
تحریک انصاف نے پاناما لیکس اور قومی معاملات پر حکمت عملی تیار کرنے کے لیے 27رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاناما لیکس اور قومی معاملات پر حکمت عملی تیار کرنے کے لیے پاکستان تحریک انصا ف نے شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں27رکنی کمیٹی قائم کردی۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی منظوری کے بعد کمیٹی کے قیام کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا ۔کمیٹی میں اسد عمر،عار ف علوی،شیریں مزاری ،چودھری سرور ،شبلی فراز ،شفقت محمود ،سردار یار محمد رند ،عمران اسماعیل ،سیف اللہ نیازی ،یا سمین راشد ،علیم خان ،اعجاز چودھری اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر شامل ہیں ۔ کمیٹی پاناما لیکس سمیت تمام قومی و سیاسی معاملات پر پارٹی کی حکمت عملی تیار کرے گی۔

مزید :

قومی -