ایک مرتبہ پھر غیر ملکیوں پر بجلی گرانے کی تیاریاں، وہ کام جو سعودی عرب میں اکثر پاکستانی کرتے ہیں، وہ بھی سعودیوں کے ہاتھ میں چلا جائے گا
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں غیر ملکیوں کے لئے پرائیویٹ ٹیکسی کا کاروبار پہلے ہی مشکل ہو چکا تھا مگر اب وزارت ٹرانسپورٹ نے اس امکان پر بھی غور شروع کر دیا ہے کہ سعودی شہریوں کو اپنی ذاتی گاڑیاں ٹیکسی کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت دے دی جائے، تا کہ وہ رجسٹرڈ ٹیکسیاں حاصل کئے بغیر ٹیکسی کے کاروبار میں آ سکیں۔
متحدہ عرب امارات میں مقیم غیر ملکیوں کیلئے سال کی سب سے تشویشناک خبر آگئی، غیر ملکیوں پر ایسا نیا ٹیکس لگادیا گیا کہ عقل دنگ رہ جائے
عرب نیوز کے مطابق ٹرانسپورٹ سیکٹر کے ذرائع بتاتے ہیں کہ اس تجویز کا مقصد سعودی شہریوں کو ٹیکسی کے کاروبار میں زیادہ سے زیادہ سہولتیں اور روزگار فراہم کرنا ہے۔ موجودہ قوانین کے مطابق کسی کو بھی ذاتی سواری ٹیکسی کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ سعودی شہریوں کے لئے ٹیکسی کا کاروبار آسان بنانے کے لئے اس شعبے میں کام کرنے والی بڑی کمپنیوں کاتعاون بھی حاصل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وزارت محنت اور وزارت ٹرانسپورٹ کے درمیان پہلے ہی یہ اتفاق ہوچکا ہے کہ غیر ملکیوں کو سرکاری شعبہ میں ڈرائیونگ کے لئے ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔