بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر رویندر جدیجہ کل شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر رویندر جدیجہ کل شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے
بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر رویندر جدیجہ کل شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر رویندر جدیجہ زندگی کی دوسری اننگز کھیلنے کے لیے تیار ہیں،وہ کل 17اپریل کو راجکوٹ میں ہونیوالی ایک تقریب میں اپنی منگیتر ریوا سولنگی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

بھارتی نجی چینل ’’این ڈی ٹی وی ‘‘ کے مطابق 2006ء میں اپنا کرکٹ کئیرئیر شروع کرنے والے رویندر جدیجہ کا کرکٹ کئیرئیر تنازعات اور اتار چڑھاؤ کا شکار رہا لیکن انہوں نے اپنی شاندار کارکردگی کی بناء پر بھارتی ٹیم میں اپنی جگہ پکی کر لی ۔آئی پی ایل 2016ء میں راجکوٹ کی ٹیم نے رویندر جدیجہ کو 9.5کروڑ میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے ۔رویندر کی شادی میں بھارتی ٹیم کے کھلاڑی اور فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگ بڑی تعداد میں شریک ہوں گے ۔

مزید :

کھیل -