آسٹریلیا نے بھارت کو ہرا کر اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا

آسٹریلیا نے بھارت کو ہرا کر اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
آسٹریلیا نے بھارت کو ہرا کر اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا

  

اپوہ (مانیٹرنگ ڈیسک )اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں نے آسٹریلیا نے بھارت کو چار صفر سے شکست دے کر ایونٹ اپنے نام کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کا پہلا گول آسٹریلیا کی جانب سے تھومس نے میچ کے 25ویں منٹ میں کیاجبکہ 35ویں منٹ میں تھومس نے مزید ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی برتری دو صفر کر دی ۔آسٹریلوی کھلاڑی گوہیڈیز نے میچ کا تیسرا گول 43ویں اور چوتھا57ویں منٹ میںکر کے اپنی ٹیم کی فتح پر مہر ثبت کر دی ۔بھارت کی جانب سے کوئی بھی کھلاڑی گول سکور نہ کر سکا۔

مزید : کھیل