حکومتی ٹیم کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ملاقات ،با اختیار تحقیقاتی کمیشن بنانا چاہتے ہیں :زاہد حامد

حکومتی ٹیم کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ملاقات ،با اختیار ...
 حکومتی ٹیم کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ملاقات ،با اختیار تحقیقاتی کمیشن بنانا چاہتے ہیں :زاہد حامد

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہاہے کہ پاناما لیکس پر وزیر اعظم نے آزاد کمیشن بنانے کا اعلان کر رکھا ہے ،جو شفاف انکوائری کرے گا ۔زاہد حامد ،اشترا اوصاف ،اور بیرسٹرظفر اللہ نے سپریم کورٹ رجسٹری میں سپریم کورٹ بار کے عہدیداروں سے ملاقات کی ۔اس موقع پر حکومتی ٹیم نے پاناما لیکس پر کمیشن بنانے کے لیے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو اعتماد میں لیا ۔زاہد حامد کاکہنا تھا کہ کوشش ہے با اختیار انکوائری کمیشن چھان بین کر کے قوم کے سامنے تحقیقات پیش کر سکے ۔انہوں نے کہا کہ کمیشن کا مقصد جلد سے جلد حقائق سامنے لانا ہے ،پاناما پیپرز میں جن افراد کے نام آئے ان سب پر تحقیق کی جائے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ پاناما پیپرز میں آنے والے ناموں سے متعلق چھان بین کر کے قوم کے سامنے لانا ہے۔زاہد حامد نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن اصلا حات لانا چاہتی ہے ۔

مزید :

قومی -