صحافی کا کینیڈین وزیراعظم پر طنز، مشکل سائنسی سوال پوچھ لیا، وزیراعظم نے جواب ایسا دیا کہ میلہ لوٹ لیا

صحافی کا کینیڈین وزیراعظم پر طنز، مشکل سائنسی سوال پوچھ لیا، وزیراعظم نے ...
صحافی کا کینیڈین وزیراعظم پر طنز، مشکل سائنسی سوال پوچھ لیا، وزیراعظم نے جواب ایسا دیا کہ میلہ لوٹ لیا

  

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو جب سے وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز ہوئے ہیں اپنے انفرادیت کے حامل کاموں کی وجہ سے میڈیا کی زینت بنتے آ رہے ہیں۔ پہلی بار وہ اس وقت عالمی میڈیا پر نمودار ہوئے جب انہوں نے وزیراعظم بننے کے بعد کرتا شلوار پہن کر مسجد کا دورہ کیا اور وہاں مسلمانوں کے درمیان بیٹھ کر کھانا بھی کھایا، پھر سکھ شہریوں سے ملنے بھی گئے اور ان میں گھل مل گئے۔اب ایک بار پھر وہ خبروں میں ہیں مگر اس بار طنز کرنے والے ایک صحافی کی بولتی بند کرنے کے باعث۔ویب سائٹ ٹائم ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق جسٹن ٹروڈو گزشتہ روزکینیڈین صوبے اونٹاریو کے شہر واٹرلو میں پیری میٹر انسٹیٹیوٹ فار تھیوریٹیکل فزکس کے دورے پر گئے۔ وہاں ایک صحافی نے ان سے سوال کرتے ہوئے طنزیہ طور پر کہا، ”میں آپ سے یہ نہیں پوچھوں گا کہ کوانٹم کمپیوٹنگ کیا ہوتی ہے“

نوازشریف کے بعد عمران خان کی بھی بولی لگ گئی،کتنی قیمت لگائی گئی؟ ناقابل یقین انکشاف

جسٹن ٹروڈو اس وقت طلبہ سے خطاب کرنے کے لیے ہال میںپہنچے تھے۔ انہوں نے خطاب کو ایک طرف رکھا اور صحافی کو کوانٹم کمپیوٹنگ سمجھانے لگے، جس پر ہال قہقہوں اور تالیوں سے گونج اٹھا۔ جسٹن ٹروڈو نے ہال میں موجود شرکاءسے کہا کہ ”مجھے روکیں مت، کوانٹم کمپیوٹنگ سمجھانے دیں۔ جب آپ یہاں سے باہر نکلیں گے تو آپ کوانٹم کمپیوٹنگ کے متعلق بہت جانتے ہوں گے۔“ اس کے بعد ہال میں خاموشی ہو گئی اور جسٹن ٹروڈو نے تفصیل کے ساتھ صحافی کوعام کمپیوٹنگ میں استعمال ہونے والے بائنری سسٹم اور کوانٹم کمپیوٹنگ کے انتہائی پیچیدہ نظام کے متعلق تفصیل سے سمجھایا جس پر اس کی بولتی بند ہو گئی۔ جسٹن ٹروڈو نے جہاں اپنے علم کے باعث صحافی کو لاجواب کیا وہیں شرکاءکی طرف سے بھی بھرپور دادوتحسین وصول کی۔

مزید :

بین الاقوامی -