’ایسی بیٹیوں کو پیدا ہوتے ہی دفن کردینا چاہیے‘ مسلمان لڑکی نے ایسا کیا کیا کہ لوگوں کو اس قدر غصہ چڑھادیا؟ آپ بھی جانئے

’ایسی بیٹیوں کو پیدا ہوتے ہی دفن کردینا چاہیے‘ مسلمان لڑکی نے ایسا کیا کیا ...
’ایسی بیٹیوں کو پیدا ہوتے ہی دفن کردینا چاہیے‘ مسلمان لڑکی نے ایسا کیا کیا کہ لوگوں کو اس قدر غصہ چڑھادیا؟ آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے جنوب مغرب میں واقعہ مسلم اکثریتی علاقے داغستان سے تعلق رکھنے والی لڑکی البینا ایدارووا نے مس روس مقابلہ حسن کے لئے ہیجان انگیز تصاویر بنوا کر ایک نیا ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔
اخبار ڈیلی سٹار کے مطابق 21 سالہ البینا انتہائی دلکش اور ہر دلعزیز ہیں اور یہ امکان واضح ہوگیا ہے کہ وہ فائنل مرحلے میں پہنچنے والی چند لڑکیوں میں شامل ہوں گی۔ مس روس مقا بلے میں شریک سب لڑکیوں نے مقابلے کے ایک خصوصی مرحلے کے دوران مختصر لباس پہن کر تصاویر بنوائیں، اور جونہی البینا کی یہ تصویر انٹرنیٹ پر سامنے آئی تو داغستان میں ان کے خلاف اشتعال کا سیلاب امڈ آیا۔ کوئی کہہ رہا ہے کہ انہوں نے پورے داغستان کو شرمندہ کردیا تو کوئی انہیں مقامی روایات اور کلچر پر سیاہ دھبہ قرار دے رہا ہے۔ ایک انتہائی مشتعل انٹرنیٹ صارف نے تو یہ تک کہہ دیا، ” ایسی بیٹیوں کو پیدا ہوتے ہیں دفن کر دینا چاہئیے۔ کیا کوئی اسے گولی مارسکتا ہے؟“

’قبرستان میں شرمناک میلے کا انعقاد‘
دوسری جانب البینا نے اپنے خلاف زہر اگلنے والوں کے رویے پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کی حمایت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ کسی کے قول و فعل سے اختلاف کا یہ مطلب نہیں کہ اسے قتل کی دھمکیاں دی جائیں۔ البینا کے والد ایک مشہور باکسنگ کوچ ہیں جبکہ ان کی والدہ یورپی باکسنگ کی دو دفعہ چیمپیئن رہ چکی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -