لاہور،سلندڑز کی دکان میں آتشزدگی،1شخص جاں بحق,امدادی کارروائیاں جاری
مانیٹرنگ ڈیسک ) صوبائی دارلحکومت کے علاقے کاہنہ میں سلنڈر ز کی دکان میں آگ لگ گئی جس سے ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق فیروز پور روڈ پر کاہنہ کے علاقے میں سلنڈرز کی دکان پر آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو ادارے آگ پر قابوں پانے میں مصروف ہیں لیکن آگ کی شدت انتی زیادہ ہے کہ اس کے قریبی دو دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔