’’مریضوں کو ہسپتال منتقل کریں اور انعام بھی پائیں ‘‘ بھارت میں ایسا منصوبہ تیار کہ آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

’’مریضوں کو ہسپتال منتقل کریں اور انعام بھی پائیں ‘‘ بھارت میں ایسا منصوبہ ...
’’مریضوں کو ہسپتال منتقل کریں اور انعام بھی پائیں ‘‘ بھارت میں ایسا منصوبہ تیار کہ آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

  

دہلی( نیوز ڈیسک) دہلی میں بے ہنگم ٹریفک کے باعث مریضوں کوایمبولینس کے ذریعے بروقت ہسپتال میں منتقل کرنے میں بے حد پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، تنگ گلیوں،محلوں تک ایمبولینس کی رسائی بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔زندگی اور وموت کی کشمکش میں مبتلا اکثر مریض دیر سے ہسپتال منتقل ہونے کے باعث زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔دہلی کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے اس مسئلے کا حل نکالتے ہوئے تجرباتی بنیادوں پر رکشہ کو ہی ایمبولینس میں تبدیل کرنے اور ڈرائیورز کومریضوں کو ہسپتال پہنچانےکے عوض 2000روپے کی انعامی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق دہلی کے وزیر برائے صحت ’ستیندرا جین ‘ کا کہنا ہے کہ رکشہ کو فرسٹ ایڈ کٹس سے لیس کیا جائے گا اور ڈرائیورحضرات کو مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کی تربیت دی جائے گی ۔ان کا کہنا ہے کہ رکشہ ڈرائیوروں کے لئے انعامی رقم کا اعلان اس لئے کیا گیا ہے کہ مریضوں کو ہسپتال منتقل کرنے میں صرف ہونے والے وقت سے ان کی آمدنی میں ہونیوالی کمی کا ازالہ کیا جا سکے۔ رکشہ ڈرائیوروں کو مریضوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے عوض 2000روپے بطور انعام دیے جائیں گے۔اگر یہ تجربہ کامیاب رہتا ہے تو رواں برس اس منصوبے پر جامع طور پرعملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -