چوہنگ پولیس نے ای ایم ای سوسائٹی میں چھاپہ مار کر 6بکیئے گرفتار کر لئے

چوہنگ پولیس نے ای ایم ای سوسائٹی میں چھاپہ مار کر 6بکیئے گرفتار کر لئے
چوہنگ پولیس نے ای ایم ای سوسائٹی میں چھاپہ مار کر 6بکیئے گرفتار کر لئے

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )چوہنگ پولیس نے ای ایم ای سوسائٹی میں چھاپہ مار کر 6بکیئے گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے40 وی فون وپی ٹی سی ایل سیٹ،2 ٹیلی فون ایکسچینجز، 2 لیپ ٹاپ، 1 ایل سی ڈی، 1 ٹیپ ریکارڈر و دیگر سامان برآمد کر لیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او چوہنگ انسپکٹر ناصر چٹھہ نے ای ایم ای سوسائٹی میں چھاپہ مار کر 06بکیوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتارملزمان میں رضوان، عمیر زاہد، سلطان، ذیشان، ولید اور عارف سعید شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے 40وی فون و پی ٹی سی ایل سیٹ،02 ٹیلی فون ایکسچینج، 02 لیپ ٹاپ، 01 ایل سی ڈی، 01 ٹیپ ریکارڈر و دیگر سامان قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔

مزید :

جرم و انصاف -