پنجاب میں کر پشن کے ’’چھوٹو اور بڑو ‘‘گینگ کیخلاف بھی آپریشن کیا جائے: چوہدری محمدسرور

پنجاب میں کر پشن کے ’’چھوٹو اور بڑو ‘‘گینگ کیخلاف بھی آپریشن کیا جائے: ...
پنجاب میں کر پشن کے ’’چھوٹو اور بڑو ‘‘گینگ کیخلاف بھی آپریشن کیا جائے: چوہدری محمدسرور

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پنجاب میں کر پشن کے’’چھوٹو اور بڑو ‘‘گینگ کیخلاف بھی آپریشن کیا جائے ،پاناما لیکس کے انکشافات کے بعدپیپلز پارٹی سمیت جو بھی حکومت کا خفیہ یا اعلانیہ ساتھ دینے کی غلطی کر یگا سیاسی موت مر جائیگا ،کر پشن کیخلاف تحر یک پوری قوم کی جنگ بن چکی ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ اب مسلم لیگ ن کو حکومت اور کر پشن میں سے کسی ایک کا انتخاب کر نا ہوگا ،پنجاب میں حکمرانوں نے پو لیس جیسے ادارے کو بھی سیاسی مداخلت کی وجہ سے تباہ کر دیا ہے اور آج یہی وجہ ہے کہ چھوٹو گینگ کے خلاف بھی کاروائی کیلئے حکومت کو دیگر اداروں کو مدد کیلئے بلانا پڑ ا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو مزید تباہی اور بر بادی سے بچانے کیلئے کر پشن کر نیوالے گینگ کیخلاف بھی کاروائیاں کر نا ضروری ہیں، نیب سمیت دیگر اداروں کو چاہیے کہ وہ کر پشن کر نیوالے گینگ کیخلاف بھی بلا تفر یق فوری آپر یشن شروع کر یں تاکہ قوم کو کر پشن کے اس کینسر سے بھی نجات دلائی جاسکے ۔ چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ جب تک پنجاب میں

پو لیس سمیت دیگر ادارے غیر سیاسی نہیں ہوں گے اس وقت تک ان اداروں کا مضبوط اور بہتر انداز میں کام کر نا ممکن نہیں ہوسکے گا ۔

مزید : لاہور