خادم حرمین شریفین کے دورے کی بدولت ترکی اور سعودی عرب مزید قریب آئیں گے:عادل الجبیر
جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے امید ظاہر کی ہے کہ خادم حرمین شریفین کے دورے کی بدولت ترکی اور سعودی عرب کی دوستی اسٹریٹجک شراکت اور مضبوط تعلقات کی شکل اختیار کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ جدوجہد اور تعاون اسلامی تعاون تنظیم امت مسلمہ کے سامنے معیار کی بلندی کے ذریعے ترقی کے بڑے امکانات ہی ں کہ انہوں نے کہا کہ عسکری اسلامی اتحاد م یں 40 ممالک شامل ہوچکے ہیں۔ عسکری اتحاد دہشتگردی اور انتہا پسندی کو شکست دے گا۔ انہوں نے کہ کہ دہشت گردی ساری دنیا کے انسانوں کے لئے خطرناک آفت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسلامی دنیا نے مسلم ممالک میں ایران کی مداخلت کو پوری طرح مسترد کردیا۔