وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی 2016کا اعلان کر دیا،18سے 26اپریل تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں

وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی 2016کا اعلان کر دیا،18سے 26اپریل تک درخواستیں جمع ...
وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی 2016کا اعلان کر دیا،18سے 26اپریل تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے حج پالیسی 2016کا اعلان کر دیا،رواں برس 1لاکھ43ہزار 368پاکستانی جج کی سعادت حاصل کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مذہبی امور کا کہنا ہے کہ رواں برس حج کے حوالے سے درخواستیں 18سے 26اپریل تک وصول کی جائیں گی اور حاجیوں کو فارم کیساتھ میڈیکل سرٹیفیکیٹ لازمی جمع کرانا ہوگا جبکہ پاسپورٹ کی مدت 10مارچ 2017تک ہونی چاہیے۔ گزشتہ 5سال کے دوران حج کی سعادت حاصل کرنیوالے افرادسرکاری سکیم کے تحت درخواست دینے کے اہل نہیں ہونگے جبکہ درخواستوں کی قرعی اندازی 29اپریل کوہوگی ۔سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ رواں برس86ہزار21حجاج کرام سرکاری جبکہ 57ہزار 347حجاج کرام نجی ٹریولز کمپنیوں کے ذریعے سفر کریں گے ۔پنجاب اور خیبر پختونخوا سے حج کے اخراجات 2لاکھ 70ہزار 941جبکہ سندھ اور بلوچستان سے 2لاکھ 61ہزار 941روپے ہونگے ۔ایئر پورٹ پر حجاج کرام کی تواضع جوس ،پھلوں اور سینڈوچز سے کی جائے گی اور سعودی عرب میں قیام کے دوران انہیں 3وقت کا کھانا فراہم کیا جائے گا جبکہ سرکاری سکیم کے تحت جانیوالے افراد کو عرفات میں ایئر کولر کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی ۔وزیر مذہبی امور کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ اس دفعہ 50فیصد حاجیوں کو مدینہ بھجوایا جائے۔ حجاج کرام کے لیے ٹریکنگ سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے جس سے انہیں تلاش کرنے میں آسانی رہے گی ۔

مزید :

قومی -